معرکہ حق میں امریکی صدر کی مداخلت سے بھارت بڑے نقصان سے بچا، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی کے مطابق امریکی صدر کی مداخلت نے بھارت کو معرکہ حق میں بڑے نقصان سے بچایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
معرکہ حق میں امریکی صدر کی مداخلت سے بھارت بڑے نقصان سے بچا، وزیر داخلہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان نے بھارت کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا تھا، لیکن امریکی صدر کی مداخلت سے بھارت بڑے نقصان سے بچ گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ اس معرکے میں اللہ کی مدد اور افواج پاکستان کی برتری حاصل رہی۔

محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بھارت نے پاکستان کے علاقوں میں ڈرونز بھیجے، جنہیں سرحد پر ہی تباہ کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے سائبر حملوں کی کوششیں بھی کیں، لیکن ناکام رہا۔

پاکستانی ڈرونز نے نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے اوپر پرواز کی، جس سے بھارتی حکام میں خوف پیدا ہوا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی سویلین آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، جبکہ بھارت نے پاکستانی شہریوں پر حملے کیے۔

انہوں نے بتایا کہ جنگ بندی سے پہلے بھارت نے پاکستانی بیس کو نشانہ بنایا، جس کے جواب میں پاکستان نے بھارت کے آئل ڈپو کو تباہ کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت کے اہم اہداف پاکستان کے نشانے پر تھے، جس سے بھارت جنگ بندی پر مجبور ہوا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران مداخلت کی تھی۔ محسن نقوی نے کہا کہ اس مداخلت کے بعد بھارت کسی بھی مہم جوئی سے پہلے کئی بار سوچے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں