کراچی میں پی ٹی آئی کا احتجاج، حلیم عادل شیخ کو گرفتار کر لیا گیا۔ احتجاج کا مقصد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنا تھا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ صدر حلیم عادل شیخ کو کراچی میں احتجاج کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔
کراچی پریس کلب کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان احتجاج کر رہے تھے، جہاں حلیم عادل شیخ اپنے ساتھی رہنماؤں کے ساتھ مظاہرے میں شامل ہوئے۔
حلیم عادل شیخ نے مظاہرے کے دوران کہا کہ یہ احتجاج اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کو مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔














