وزیر اعلیٰ سندھ نے سندھ کرافٹ فیسٹیول کا افتتاح کیا

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کرافٹ فیسٹیول کا افتتاح کیا اور کہا کہ یہ ہماری ثقافت کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کرافٹ فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیسٹیول ہماری قدیم ثقافت کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے اور ہماری ثقافت ہماری شناخت ہے، جسے محفوظ اور فروغ دینا ہماری ذمہ داری ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ یہ پلیٹ فارم صوبے کے کاریگروں اور فنکاروں کے لئے بہترین ہے، جو ہماری روایت اور فخر ہیں۔ سندھ کی روایتی دستکاری اور فنون دنیا تک پہنچیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ فیسٹیول میں لوگوں کی بڑی تعداد دیکھ کر خوشی ہوئی، یہ تقریبات نہ صرف فنون بلکہ ثقافتی ہم آہنگی کا پیغام بھی دیتے ہیں۔ تین روزہ فیسٹیول میں سندھ، پنجاب، کے پی اور بلوچستان کے کرافٹ مین شریک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں کی ہنرمند خواتین کا کام بھی پیش کیا گیا ہے اور فیسٹیول کے انعقاد پر وزارت ثقافت کو مبارکباد دی۔ خواتین کو کاروبار میں معاونت فراہم کی جائے گی اور آئندہ تین روز تک میوزیکل اور ڈانس پرفارمنس پیش کی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ نے گورنر کی تبدیلی پر کہا کہ اس میں سندھ کے وزیر اعلیٰ یا کسی اور کا کردار نہیں ہے اور گورنر کے تقرر کے لیے ان سے رائے نہیں لی جاتی۔

دیگر متعلقہ خبریں