پاکستان نے امارات پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت کی اور جنگ بندی کے احترام کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں یو اے ای کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے جنگ بندی کے احترام اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اماراتی وزارت دفاع نے بتایا کہ ایران سے 12 بیلسٹک میزائل، 3 کروز میزائل اور 4 ڈرونز داغے گئے۔ یو اے ای نے جواب کا حق محفوظ رکھا ہے۔
یہ حملے خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں، جس سے مذاکرات کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ پائیدار امن کے لیے سفارتی کوششوں کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز یو اے ای پر 3 میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے تھے۔ ایرانی میڈیا نے ان حملوں کی تردید کی ہے۔














