وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس کی سماعت 3 دسمبر کو مقرر کر دی

وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس کی سماعت 3 دسمبر کو مقرر کر دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کی سماعت 3 دسمبر کو مقرر کر دی ہے۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر ازخود نوٹس لیا تھا، اور 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد ازخود نوٹس مقدمات آئینی عدالت کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔

ارشد شریف کو 23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پولیس نے سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا۔ کینیا کی پولیس نے واقعہ کو غلط شناخت کا قرار دیا تھا، تاہم تحقیقات میں تضاد پایا گیا۔

ازخود نوٹس کی سماعت کے لیے جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کینیا کے ساتھ باہمی قانونی معاونت کے معاہدے کا ڈرافٹ کابینہ نے منظور کر لیا ہے جو کینیا بھیجا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں