اڈیالہ جیل کو پارٹی ہیڈکوارٹر بنانا غیر قانونی ہے۔ پرویز رشید

پرویز رشید نے کہا کہ اڈیالہ جیل کو پارٹی ہیڈکوارٹر بنانا غیرقانونی ہے اور قانون کا راستہ اپنانا بہتر ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کو پارٹی ہیڈکوارٹر بنانا غیرقانونی ہے اور ملاقاتیں صرف عدالتی حکم کے تحت ہی ہونی چاہئیں۔

پرویز رشید نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کے ذریعے مطالبے قبول نہیں کیے جا سکتے، قانون کا راستہ اپنانا ہی بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر احتجاج سے ملک انتشار کی طرف جائے گا اور دہشت گردی کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی اختلافات کا حل پارلیمنٹ اور عدالتیں ہیں، طاقت نہیں۔ ملک کی سیاسی و اقتصادی سالمیت بچانے کے لیے قانون کی حکمرانی ضروری ہے اور قوم کو غیرقانونی دھرنوں کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں