سینیٹ کے اجلاس میں اہم قوانین اور رپورٹس پیش کی جائیں گی

سینیٹ کے اجلاس میں 18 نکاتی ایجنڈے کے تحت اہم قوانین اور رپورٹس پیش کی جائیں گی، جن میں ماحولیاتی تبدیلی اور ویزا معاونت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس کے لیے 18 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا اور اس میں سوالات و جوابات کا سیشن شامل ہوگا۔ شیری رحمٰن ماحولیاتی تبدیلی کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گی۔

اجلاس میں پاکستان وائلڈ فونا اینڈ فلورا ایکٹ میں ترمیمی بل 2024 پر رپورٹ پیش ہوگی جبکہ شیری رحمٰن کی کمیٹی کی سالانہ رپورٹ اور سینیٹر عرفان صدیقی کی خارجہ امور کمیٹی کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔ سربیا میں پاکستانیوں کو ویزا معاونت پر رپورٹ اور یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش سے متعلق رپورٹ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ قانونِ شہادت ترمیمی بل 2025، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ورچوئل ایسٹس آرڈیننس 2025 میں توسیع کی قرارداد اور وزیر داخلہ محسن نقوی فرنٹیئر کانسٹیبلری تنظیمِ نو آرڈیننس 2025 پیش کریں گے۔ وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کنگ حمد یونیورسٹی بل 2025 منظوری کے لیے پیش کریں گے جبکہ دانش سکولز اتھارٹی بل 2025 پر غور اور منظوری دی جائے گی۔ وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ آسان کاروبار بل 2025 پیش کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں