اسحاق ڈار کا اہم بیان، ایرانی بحری جہاز کی واپسی اعتماد سازی قرار

پاکستان نے ضبط شدہ ایرانی جہاز کے 22 عملے کو بحفاظت منتقل کیا، اعتماد سازی کے لیے اہم قدم۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ضبط شدہ ایرانی کنٹینر جہاز کے عملے کی پاکستان منتقلی، اعتماد سازی کے لیے اہم قدم

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ضبط شدہ ایرانی کنٹینر جہاز ایم وی توسکا کے 22 عملہ ارکان کو بحفاظت پاکستان منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق عملہ گزشتہ رات پاکستان پہنچا اور آج ایران روانہ کیا جائے گا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ ایرانی جہاز کو بھی پاکستانی سمندری حدود میں واپس لایا جا رہا ہے۔ ضروری مرمت کے بعد جہاز اصل مالکان کو واپس کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات ایران اور امریکا کے حکام کی معاونت سے کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ پیش رفت اعتماد سازی کے لیے اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔

پاکستان نے اس معاملے میں امریکا اور ایران کے تعاون کو سراہا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور ثالثی میں کردار ادا کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ خطے میں حالیہ کشیدگی کے دوران بحری جہازوں اور عملے کی سلامتی اہم معاملہ بن چکی ہے۔ پاکستان اس صورت حال میں رابطہ کاری اور سفارتی سہولت کاری کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں