کراچی میں ایک ہفتے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 30 ہزار ای چالان جاری

کراچی میں ٹریفک پولیس نے ایک ہفتے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 30 ہزار ای چالان جاری کیے، جن میں ہیوی گاڑیوں کے 516 چالان شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں ٹریفک پولیس نے ایک ہفتے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 30 ہزار ای چالان جاری کیے ہیں، جن میں ہیوی گاڑیوں کے 516 چالان شامل ہیں۔ ان گاڑیوں میں سب سے زیادہ چالان تیز رفتاری کی خلاف ورزی پر کیے گئے۔

محکمہ ٹریفک پولیس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 27 اکتوبر سے 3 نومبر تک، شہر بھر میں فیس لیس ای چالان کا سلسلہ شروع کیا گیا جس کے تحت جدید سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ان کے گھروں پر چالان بھیجے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق، واٹر ٹینکرز کو تیز رفتاری پر سب سے زیادہ 227 چالان جاری کیے گئے جبکہ ٹرکوں کے سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر 119 چالان کیے گئے۔ دیگر خلاف ورزیوں میں بس کے مسافروں کو چھت پر بٹھانے، اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی، اور گاڑی چلاتے وقت موبائل فون کے استعمال پر بھی چالان کیے گئے۔

شہر میں ہیوی ٹریفک کے دوران ڈرائیوروں کی تیز رفتاری حادثات کا سبب بن رہی ہے۔ ٹریفک پولیس نے ان خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فیس لیس ای چالان سسٹم کا آغاز کیا ہے تاکہ قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم کیا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں