چیٹ جی پی ٹی وقت بتانے سے قاصر ہے کیونکہ اسے رئیل ٹائم کلاک یا لوکیشن تک رسائی نہیں۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیٹ جی پی ٹی، جو ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ ہے، متعدد دیگر چیٹ بوٹس کی طرح پرسنل اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتا ہے، مگر یہ گھڑی میں وقت بتانے سے قاصر ہے۔ چیٹ جی پی ٹی کے مطابق، اسے کسی ڈیوائس کی رئیل ٹائم کلاک یا لوکیشن تک رسائی حاصل نہیں، اس لیے وہ درست وقت نہیں بتا سکتا۔ اس مسئلے کی نشاندہی اکثر سوشل میڈیا فورمز میں کی جاتی ہے۔ 2022 سے دستیاب چیٹ جی پی ٹی، اب تک وقت بتانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
چیٹ جی پی ٹی اور دیگر جنریٹیو اے آئی سسٹمز لارج لینگوئج ماڈلز پر مبنی ہوتے ہیں اور ان میں رئیل ٹائم اپ ڈیٹس شامل نہیں ہوتیں۔ ماہرین کے مطابق، یہ سسٹمز مخصوص دائرے میں کام کرتے ہیں، اور وہی معلومات فراہم کرتے ہیں جو ان کے ٹریننگ ڈیٹا میں شامل ہوتی ہیں۔ اوپن اے آئی کے مطابق، چیٹ جی پی ٹی کو سسٹم ٹائم کلاک تک رسائی دینا ممکن ہے، مگر اس کے لیے ایپ میں سرچ فنکشن کو فعال کرنا ضروری ہے۔















