مہنگائی کی شرح میں اضافہ، وزارت خزانہ کا تخمینہ غلط

وفاقی وزارت خزانہ کے مہنگائی کے تخمینے غلط ثابت ہوئے، اپریل میں مہنگائی 10.89 فیصد تک پہنچ گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مہنگائی کی شرح میں اضافہ، وزارت خزانہ کا تخمینہ غلط

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ وفاقی وزارت خزانہ کے مہنگائی کے تخمینے غلط ثابت ہوئے ہیں۔ ملک میں اپریل میں مہنگائی کی شرح 10.89 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو 21 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 2026 میں مہنگائی میں 2.48 فیصد کا اضافہ ہوا۔ حکومت نے مہنگائی 8 سے 9 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ کرائے 30 فیصد اور خوراک کی قیمتوں میں 7.63 فیصد اضافہ ہوا۔ جلد خراب ہونے والی اشیا 10.20 فیصد مہنگی ہوئیں۔

مزید برآں، ٹماٹر کی قیمت میں 57 فیصد اور سبزیوں کی قیمتیں 40 فیصد بڑھ گئیں۔ دودھ اور دودھ کی اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ گندم کی قیمت میں 9 فیصد کمی ہوئی، مچھلی، تازہ پھل اور چینی سستی ہوگئیں، جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں 38 فیصد اضافہ ہوا۔

دیگر متعلقہ خبریں