سکھ فار جسٹس کے جنرل سیکریٹری گرپتونت سنگھ نے بھارت کو ‘حرام ریاست’ قرار دیتے ہوئے خالصتان تحریک کی حمایت کی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سکھ فار جسٹس کے جنرل سیکریٹری گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ پاکستان پاک اور حلال ملک ہے جبکہ بھارت حرام ریاست۔ انہوں نے بدھ کو کراچی پریس کلب میں برطانیہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالصتان تحریک کی حمایت کی۔
انہوں نے بتایا کہ خالصتان تحریک کے تحت بھارت میں ریفرنڈم ووٹر رجسٹریشن شروع کی جا رہی ہے۔ 18 لاکھ سے زائد سکھوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔ خالصتان ریفرنڈم کا مقصد بھارتی پنجاب کی آزادی ہے۔
گرپتونت سنگھ نے کہا کہ خالصتان تحریک عالمی سطح پر وسعت پا رہی ہے اور بھارت میں ووٹر رجسٹریشن مہم دہلی، ہماچل پردیش اور ہریانہ میں شروع ہو چکی ہے۔ انہوں نے کشمیر کی آزادی کی تحریک کی بھی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک میں مقیم سکھ تاجروں کو بھارت میں سرمایہ کاری روک کر پاکستانی پنجاب میں سرمایہ کاری کو ترجیح دینی چاہیے۔ ان کے مطابق پاکستان کی سفارتی کوششوں سے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ہوئے۔
یاد رہے کہ سکھ فار جسٹس کا مقصد بھارتی پنجاب کی آزادی ہے اور یہ تنظیم عالمی سطح پر خالصتان تحریک کو فروغ دے رہی ہے۔














