امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کا کردار، اندرونی کہانی کیا ہے؟

پاکستان کی کوششوں سے امریکا ایران مذاکرات بحال، جنگ بندی میں توسیع ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی کامیاب ثالثی سے امریکا ایران بات چیت بحال

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو بتایا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ شروع کرایا جو 21 گھنٹے تک جاری رہا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اسحاق ڈار نے ان مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا، جس سے جنگ بندی میں توسیع ممکن ہوئی۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

پاکستان کی معاشی ترقی جنگ کے باعث متاثر ہوئی ہے، جبکہ خام تیل کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں۔ جنگ سے پہلے پٹرولیم بل 300 ملین ڈالر تھا، جو اب 800 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری سے قومی خزانے پر بوجھ کم ہوگا۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی کوششوں سے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی ممکن ہوئی ہے، جس سے خطے میں امن کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں