انٹرپول نے ملک ریاض اور علی ریاض کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیے، نیب نے منی لانڈرنگ کیسز میں اشتہاری قرار دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ انٹرپول نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے بتایا کہ نیب کی درخواست پر یہ وارنٹ جاری کیے گئے۔
اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے ملک ریاض اور علی ریاض کو منی لانڈرنگ کیسزمیں اشتہاری قرار دیا ہے۔ نیب کے ڈی جی آپریشنز امجد مجید اولکھ نے کہا کہ ملک ریاض کے خلاف 900 ارب روپے سے زیادہ کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں۔
اس وقت نیب کے زیر غور منی لانڈرنگ کے 37 ہائی پروفائل کیسز ہیں۔ 89 ارب روپے کی ریکوری کے بعد 289 ریفرنسز، 205 انوسٹی گیشنز اور 745 انکوائریز جاری ہیں۔
بحریہ ٹاؤن سمیت مختلف ہاؤسنگ پراجیکٹس کی انوسٹی گیشن چل رہی ہے۔ سندھ اور پنجاب میں لاکھوں ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی کے کیس میں کئی سیاستدانوں سے تحقیقات کی گئی ہیں اور پارلیمنٹرینز کے مقدمات دیگر محکموں کو منتقل کیے گئے ہیں۔














