ٹرمپ کا تیسری دنیا سے افراد کے امریکہ منتقلی روکنے کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ نے تیسری دنیا سے امریکا کی ہجرت روکنے کا اعلان کیا ہے تاکہ امیگریشن نظام بحال ہو سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری دنیا کے ممالک سےافراد کے  امریکا منتقلی  کو مستقل طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ملک کا امیگریشن نظام بحال ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ نظام شدید دباؤ میں ہے اور اسے درست کرنے کے لیے بیرون دنیا سے ہجرت روکنی ہوگی۔ یہ فیصلہ امریکی مفادات، ملکی سلامتی اور معاشی بحالی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ گذشتہ چند برسوں سے امیگریشن قوانین میں سختی، سرحدی نگرانی میں اضافہ اور ویزا پالیسیوں میں تبدیلیوں پر عمل پیرا ہے۔ تازہ اعلان کو اسی سلسلے کی بڑی پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امیگریشن نظام کی بحالی کے بعد ہی مستقبل کی پالیسیوں پر غور کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں