سابق ملکہ حسن اپنی ساس کے ہاتھوں قتل، ملزمہ فرار

میکسیکو میں سابق ملکہ حسن کیرولائنا فلورس گومیز کو ان کی ساس نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس ملزمہ کی تلاش کر رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
میکسیکو: سابق ملکہ حسن کی ساس کے ہاتھوں قتل

میکسیکو سٹی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ میکسیکو میں سابق ملکہ حسن کیرولائنا فلورس گومیز کو ان کی ساس نے گولی مار کر قتل کر دیا۔

یہ واقعہ 15 اپریل کو پوش علاقے پولانکو میں پیش آیا، جہاں کیرولائنا اپنے گھر میں موجود تھیں۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ان کی ساس نے اچانک فائرنگ کر دی۔

رپورٹس کے مطابق واقعے کے وقت مقتولہ کا شوہر بچے کو اٹھائے کمرے میں داخل ہوا۔ ساس نے کہا ‘اس نے مجھے غصہ دلایا’ جبکہ شوہر نے جواب دیا ‘وہ میرا خاندان ہے’۔

پولیس کے مطابق شوہر نے ایک روز بعد پراسیکیوٹرز آفس میں رپورٹ درج کروائی۔ ملزمہ فرار ہے اور پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ کیرولائنا فلورس نے 2017 میں مس ٹین یونیورس باخا کیلیفورنیا کا ٹائٹل جیتا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں