مائیکروسافٹ نقشوں میں فلسطینی نام شامل، اسرائیلی اصطلاحات ہٹا دیں

مائیکروسافٹ نے فلسطینی نام ڈیجیٹل نقشوں میں شامل کر دیے، اسرائیلی اصطلاحات ہٹا دیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مائیکروسافٹ نقشوں میں فلسطینی نام شامل، اسرائیلی اصطلاحات ہٹا دیں

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ مائیکروسافٹ نے اپنے ڈیجیٹل نقشوں میں فلسطینی جغرافیائی نام شامل کیے ہیں، جبکہ کچھ اسرائیلی اصطلاحات ہٹا دی ہیں۔ یہ تبدیلی ڈیجیٹل حقوق کی تنظیم کے دباؤ کے بعد ممکن ہوئی ہے۔

یہ تبدیلی مائیکروسافٹ کے سرچ انجن بنگ سمیت دیگر سروسز میں کی گئی ہے، جہاں مقامات کو اب "ویسٹ بینک” یعنی مغربی کنارہ لکھا جا رہا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی غیر جانبدار اور بین الاقوامی قوانین سے ہم آہنگ ہے۔

حکام کے مطابق "یہودیہ اور سامریہ” اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے لیے استعمال ہونے والی اصطلاحات تھیں۔ بین الاقوامی قوانین کے مطابق مغربی کنارہ اور مشرقی یروشلم فلسطینی علاقوں کے طور پر تسلیم شدہ ہیں۔

واضح رہے کہ یہ تبدیلی کشیدہ صورتحال کے دوران ہوئی ہے، جہاں مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع اور فلسطینیوں کی بے دخلی جاری ہے۔ اس تبدیلی کو فلسطینی جغرافیے کی درست نمائندگی کی سمت میں اہم قدم کہا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی عدالت انصاف نے جولائی 2024 میں رائے دی تھی کہ اسرائیل کا فلسطینی علاقوں پر قبضہ غیر قانونی ہے، اور مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیاں ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں