جے ڈی وینس کا چونکا دینے والا بیان، کیا ٹرمپ کو جنگ کی غلط تصویر دکھائی جا رہی ہے؟

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران جنگ پر وزیر دفاع کی جانب سے صدر ٹرمپ کو درست معلومات نہ دینے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی نائب صدر کا ایران جنگ پر معلوماتی تضاد کا خدشہ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکا اور ایران کے درمیان جاری آٹھ ہفتوں کی جنگ کے دوران امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین صدر ٹرمپ کو جنگ کی صورتحال کے بارے میں مکمل درست معلومات فراہم نہیں کر رہے۔

رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کے حکام صدر کو بتا رہے ہیں کہ امریکی فوج نے ایرانی دفاعی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے، لیکن جے ڈی وینس ان دعوؤں کی حقیقت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ ان کے مطابق امریکا کے میزائل ذخیرے میں کمی کا خدشہ ہے۔

وینس نے بار بار یہ سوال اٹھایا ہے کہ آیا صدر کے سامنے جنگ کی خوش کن تصویر واقعی سچ ہے؟ نائب صدر کو تشویش ہے کہ پینٹاگون امریکی میزائلوں کی کمی کو چھپا رہا ہے، جو مستقبل میں چین یا روس جیسے حریفوں کے ساتھ ممکنہ ٹکراؤ میں خطرناک ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ جے ڈی وینس شروع سے ہی ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے مخالف رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ جنگ بڑے پیمانے پر جانی نقصان اور افراتفری کا باعث بن سکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وینس کا سیاسی مستقبل اور 2028 کے صدارتی انتخاب میں کامیابی کا انحصار اس ایران جنگ کے نتیجے پر ہے۔ اسی وجہ سے انہوں نے اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کی تاکہ تنازع کا پرامن حل نکالا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں