خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 57 دن کی بندش کے بعد پروازیں بحال ہو گئی ہیں، جو جنگی حالات کے باعث معطل تھیں۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 57 دن کی بندش کے بعد پروازوں کی بحالی شروع ہو گئی ہے، جو جنگی حالات کے باعث معطل تھیں۔
حکام کے مطابق ایرانی فضائی حدود کھلنے کے بعد محدود پیمانے پر فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہوا۔ معمول کے دنوں میں 100 سے 150 پروازیں ہوتی تھیں، جبکہ اب یہ تعداد 10 سے 15 پروازوں تک محدود ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ فلائٹ آپریشن بتدریج بحال کیا جا رہا ہے اور ایئرپورٹ کے ٹرمینلز میں سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔
یہ بحالی ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ایران کو حالیہ جنگ کے دوران انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔ تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ دیگر شہروں کے ہوائی اڈے حملوں کی زد میں آئے۔
یاد رہے کہ ایران کا ہوابازی کا شعبہ پہلے ہی پابندیوں کا شکار ہے، جس کی وجہ سے حالیہ نقصانات نے دباؤ مزید بڑھا دیا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ پروازوں کی بحالی مثبت قدم ہے مگر صورتحال مکمل طور پر معمول پر نہیں آئی۔













