برطانوی سفیر کی لیک آڈیو میں انکشاف کہ امریکا کا خصوصی تعلق اسرائیل کے ساتھ ہے، برطانوی دفتر خارجہ نے لاتعلقی ظاہر کی۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ برطانیہ کے سفیر سر کرسچن ٹرنر کی لیک آڈیو میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا کا خصوصی تعلق اب برطانیہ کے بجائے اسرائیل کے ساتھ ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی سفیر نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان دفاع، معیشت اور سیکیورٹی میں تعاون موجود ہے لیکن یہ تعلق ماضی جیسا نہیں رہا۔
سر کرسچن ٹرنر نے یورپ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی سیکیورٹی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار نہ کرے اور نئی حکمت عملی اپنائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دور میں امریکا کا سب سے مضبوط تعلق اسرائیل کے ساتھ ہے، جو خطے کی سیاسی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔
یاد رہے کہ برطانوی دفتر خارجہ نے اس بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ سفیر کی ذاتی رائے ہے، سرکاری پالیسی نہیں۔













