امارات میں واٹس ایپ چیٹ پر سائبر قوانین کی پابندی لازمی

اماراتی حکام نے شہریوں کو واٹس ایپ پرائیویٹ چیٹ پر سائبر قوانین کی سخت پابندی کی وارننگ دی ہے، غیر قانونی شیئرنگ پر بھاری جرمانے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امارات میں واٹس ایپ چیٹ پر سائبر قوانین کی پابندی لازمی

ابوظہبی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اماراتی حکام نے شہریوں کو سائبر لاز کی پابندی پر سخت وارننگ جاری کی ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ واٹس ایپ پر پرائیویٹ چیٹس بھی سائبر کرائم قوانین سے مستثنیٰ نہیں ہیں۔ بغیر اجازت چیٹس کے اسکرین شاٹس یا شیئرنگ غیر قانونی ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ جھوٹی یا گمراہ کن معلومات فارورڈ کرنا سزا کا باعث بن سکتا ہے۔ امارات میں جرمانہ ڈھائی سے 5 لاکھ درہم تک ہو سکتا ہے۔ واٹس ایپ گروپ ایڈمن بھی غیر قانونی مواد پر ذمہ دار ہو سکتا ہے۔

موجودہ صورتحال میں غیر تصدیق شدہ خبر شیئر کرنا بھی جرم قرار دیا جا سکتا ہے۔ حکام نے عوام کو ہوشیار رہنے کی تاکید کی ہے۔

ان قوانین کا نفاذ عوام کی حفاظت اور انفارمیشن کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔ اس کا مقصد سائبر کرائمز کو کم کرنا ہے جس سے شہریوں کی معلومات محفوظ رہ سکیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں سائبر قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں دی جاتی ہیں۔ یہ قوانین شہریوں کی آن لائن سرگرمیوں کو محفوظ بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں