پاکستان نے تاجکستان میں چینی شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے چین اور تاجکستان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے تاجکستان میں تین چینی شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ تاجکستان میں چینی شہریوں کے قتل پر چین کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں اور دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ تین چینی شہریوں کو تاجکستان میں افغان بارڈر کے قریب دہشت گرد حملے میں مارا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاجکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ بھی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، حملے میں مسلح ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یہ حملہ افغانستان سے آنے والے خطرات کی سنگینی کو واضح کرتا ہے۔















