چیئرمین کسان اتحاد خالد باٹھ کا آئندہ سال کپاس کی کاشت نہ کرنے کا اعلان، کپاس کی پیداوار میں 20 لاکھ بیلز کی کمی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال کپاس کی کاشت نہیں ہوگی کیونکہ اس سے نقصان ہوتا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران خالد حسین باٹھ نے کہا کہ کسانوں کے لیے گنے کا ریٹ بڑا مسئلہ ہے اور سندھ کی شوگر ملز اب تک نہیں چل سکی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی بھی 50 سے 60 فیصد ملز نہیں چل رہی ہیں اور شوگر ملز مالکان کو کوئی جواب دہ نہیں کرتا۔ اس سال 20 لاکھ بیلز کی کمی ہوئی ہے۔















