ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے ‘گلیشیئرز ٹو فارمز’ پروگرام تیار کیا ہے تاکہ پانی، زراعت اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں پانی، زراعت اور توانائی کے تحفظ کے لیے ‘گلیشیئرز ٹو فارمز’ پروگرام تیار کر لیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت گلیشیئرز کے پگھلنے سے پیدا ہونے والے معاشی اور ماحولیاتی اثرات پر جامع رپورٹ مرتب کی جائے گی۔
پروگرام کے تحت موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کی محفوظ منصوبہ بندی کی جائے گی تاکہ پاکستان میں پانی کے ذخائر، زرعی پیداوار اور توانائی کے نظام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
بینک نے بتایا ہے کہ گلیشیئرز پگھلنے کے حوالے سے عالمی ماہرین کی سفارشات طلب کی گئی ہیں، جن کا جائزہ ‘انٹرنیشنل کنونشن آف دی ایسٹ ایشین اکنامک ایسوسی ایشن’ کے اجلاس میں لیا جائے گا جو 8 سے 9 نومبر کو فلپائن میں منعقد ہو گا۔
پروگرام پاکستان میں پانی کے مؤثر استعمال، جدید آبپاشی نظام اور موسمیاتی خطرات کے تدارک کے لیے اہم پالیسی فریم ورک ثابت ہو سکتا ہے۔













