پاکستان ریلوے نے لاہور سے راولپنڈی کے درمیان ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح کر دیا ہے، جس میں مسافروں کو کھانے پینے، طبی امداد اور صفائی کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ریلوے نے لاہور سے راولپنڈی کے درمیان ریل کار کے نئے ریک کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر علی بلوچ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور نئی بوگیوں کا معائنہ کیا۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ ریل کار کے نئے ریک کو دشوار گزار راستوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ بوگیوں میں مسافروں کے لیے کھانے پینے کی اشیاء، ابتدائی طبی امداد کی ادویات اور صفائی ستھرائی کی خصوصی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ مزید ٹرینوں میں بھی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریل کا سفر دیگر ٹرانسپورٹ ذرائع کے مقابلے میں سستا اور محفوظ ہے، اور ہمارا مقصد مسافروں کو جلد اور بحفاظت اُن کی منزل تک پہنچانا ہے۔
عامر بلوچ نے مزید بتایا کہ لوکو موٹو اور ٹریکس کی مرمت کا کام جاری ہے اور انٹرنیشنل فنانسنگ کے ذریعے ٹریک کی اپ گریڈیشن بھی کی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں ٹرینوں کی رفتار اور سروس کے معیار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔













