سیرین ایئر لائن اگلے ماہ اپنا فضائی آپریشن 9 طیاروں کے ساتھ دوبارہ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سیرین ایئر لائن اگلے ماہ اپنا کئی ماہ سے بند فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
طیاروں کی عدم دستیابی کے باعث بند آپریشن 9 طیاروں کے بیڑے کے ساتھ بحال کیا جائے گا۔ ان میں 2 ایئر بس، 2 بوئنگ 737 اور 5 ایمبریر ای 190 شامل ہیں۔
سیرین ایئر کا فلائٹ آپریشن طیاروں کی عدم دستیابی، پروازوں کی مسلسل منسوخی اور واجبات کی مبینہ عدم ادائیگی کے باعث بند کیا گیا تھا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نارمل فضائی آپریشن کے لیے درکار اقدامات مکمل ہونے تک سیرین ایئر کا فضائی آپریشن روک دیا تھا۔
واضح رہے کہ سیرین ایئر لائن نے کچھ وقت قبل مختلف وجوہات کے باعث اپنے فضائی آپریشن کو معطل کر دیا تھا، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔











