ایرانی سفیر کا بڑا بیان، شہباز شریف اور عاصم منیر کا کردار قابل تحسین

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے وزیراعظم شہباز شریف کے امن کردار کو سراہا اور تعلقات مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی سفیر نے شہباز شریف کے امن کردار کو سراہا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے جنگ کے خاتمے میں کردار کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے دورہ پاکستان کے موقع پر ایرانی سفیر نے حکومت پاکستان، پاک فوج اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں امن کوششوں کو سراہا۔

ایرانی سفیر نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی وفد کا دورہ مکمل سکیورٹی اور مؤثر منصوبہ بندی کے ساتھ ہوا۔ پاکستانی اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

انہوں نے پاک فوج، سکیورٹی فورسز، پولیس اور سرکاری اداروں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اسلام آباد کے عوام کی مہمان نوازی کو سراہا۔

واضح رہے کہ ایرانی سفیر نے پاکستان کو برادر، دوست اور ہمسایہ ملک قرار دیتے ہوئے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں