ایتھن براؤن، معروف ہالی وڈ اداکار اور جیکسن براؤن کے بیٹے، 52 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
لاس اینجلس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہالی وڈ اداکار ایتھن براؤن اپنے گھر میں بے ہوش حالت میں پائے گئے اور بعد ازاں ان کے انتقال کی تصدیق ہو گئی۔ ایتھن، معروف امریکی گلوکار جیکسن براؤن کے بیٹے تھے۔
ایتھن براؤن 1973 میں پیدا ہوئے اور انہوں نے کم عمری میں ہی ماڈلنگ اور اداکاری کا آغاز کیا۔ انہوں نے 1995 کی فلم ’ہیکرز‘ میں اینجلینا جولی کے ساتھ کام کیا اور 2004 میں کیٹ ہڈسن کے ساتھ فلم ’ریزنگ ہیلن‘ میں اہم کردار ادا کیا۔
ایتھن براؤن کی اچانک وفات نے ان کے مداحوں اور دوستوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔ ان کے والد جیکسن براؤن نے فیس بک پر ان کی موت کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت خاندان کے لیے بہت مشکل ہے۔















