پنجاب میں پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار

پنجاب حکومت نے پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دی، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ پنجاب حکومت نے شہری و دیہی علاقوں میں پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دی ہے۔ اس کے لئے باقاعدہ فارم جاری کیا گیا ہے جس میں مالک کا نام اور کتے کی نسل سمیت دیگر تفصیلات درج کرنا لازمی ہوگا۔

حکومتی ہدایات کے مطابق کتے رکھنے والوں کو اپنے پالتو جانوروں کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنا ہوگا۔ پالتو کتوں کی ویکسینیشن بھی لازمی ہوگی جس کے لیے شہریوں کو لائیو اسٹاک اداروں سے رجوع کرنا ہوگا۔

عوامی مقامات پر کتوں کو آزاد گھمانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ حکومت نے انہیں باندھ کر رکھنے کی ہدایت کی ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ان اقدامات کا مقصد شہریوں، خصوصاً بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

یاد رہے کہ پالتو جانوروں کی غیر ذمہ دارانہ دیکھ بھال کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ اقدامات ان مسائل کے حل کے لئے کیے گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں