یو اے ای نے پاکستانیوں کے لیے ویزے محدود کر دیے؛ صرف بلیو اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہولڈرز کو ویزے مل رہے ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکام وزارت داخلہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے رہا، صرف بلیو پاسپورٹ اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہولڈرز کو ویزے مل رہے ہیں۔
حکام نے کمیٹی کو خبردار کیا کہ اگر پاکستانی پاسپورٹ پر پابندی لگ گئی تو اسے ہٹوانا مشکل ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ پڑوسی ملک نے ہمارے سسٹم میں مداخلت کی اور پاسپورٹس بنوائے، جس میں ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ کرپشن ہوئی ہوگی۔
مزید بتایا گیا کہ 61 ممالک میں 21 ہزار 647 پاکستانی قید ہیں، اور ان کا ڈیٹا ڈیجیٹل طور پر محفوظ کر لیا گیا ہے۔
سیکرٹری وزارت داخلہ نے کہا کہ بیرون ملک گرفتار پاکستانی زیادہ تر معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث ہوتے ہیں، اور قتل یا دہشت گردی میں کم ملوث پائے گئے ہیں۔















