غزہ میں 150 فلسطینی جوڑوں کی اجتماعی شادی

غزہ میں اماراتی تعاون سے 150 فلسطینی جوڑوں کی اجتماعی شادی منعقد ہوئی، جس کا مقصد متاثرہ نوجوانوں کی شادی میں مدد فراہم کرنا تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
غزہ میں 150 فلسطینی جوڑوں کی اجتماعی شادی

غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ فلسطین کے علاقے غزہ کے شہر دیر البلح میں متحدہ عرب امارات کے تعاون سے 150 فلسطینی جوڑوں کی اجتماعی شادی منعقد ہوئی۔

یہ تقریب 24 اپریل 2026 کو اماراتی اقدام "الفارس الشہیم” کے تحت منعقد ہوئی، جس کا مقصد غزہ کے متاثرہ نوجوانوں کی شادی میں مدد فراہم کرنا تھا۔

تقریب میں شریک جوڑوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شادی ان کے لیے ایک خواب تھی اور اس اقدام نے ان کی مالی مشکلات کو کم کیا۔

منتظمین کے مطابق، ایسی تقریبات کا مقصد فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور عملی مدد فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ عرصے سے معاشی و انسانی بحران کا شکار ہے، جہاں ایسے فلاحی اقدامات نوجوانوں کے لیے امید کا ذریعہ بن رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں