پانچ لاکھ افغان شہری پاکستانی پاسپورٹس پر بیرون ملک مقیم ہونے کا انکشاف

پانچ لاکھ افغان شہری پاکستانی پاسپورٹس پر بیرون ملک مقیم، نادرا نے ڈیٹا حاصل کر لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پانچ لاکھ سے زائد افغان شہریوں کے پاکستانی پاسپورٹس پر بیرون ممالک مقیم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ یہ افغان شہری سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں پاکستانی بن کر سفر کرتے رہے ہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ افغان شہری پاکستانی ظاہر ہو کر جرائم میں ملوث رہے ہیں، جس کے باعث جرائم کا الزام پاکستان پر آتا ہے۔

سیکرٹری وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ ان افغان شہریوں کا ڈیٹا نادرا کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے اور اب تک 18 سے 20 کروڑ پاکستانیوں کا ڈیٹا ڈیجیٹل طور پر محفوظ کر لیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں