ریلوے پولیس نے گورنر سندھ کی ٹوپی اتارنے کی ویڈیو بے بنیاد قرار دی، وضاحت جاری کی۔
سکھر: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روہڑی ریلوے اسٹیشن پر گورنر سندھ کی ٹوپی اتارنے سے متعلق وائرل ویڈیو کو ریلوے پولیس نے بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ترجمان ریلوے پولیس نے واقعے کی وضاحت جاری کر دی۔
ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کی روہڑی اسٹیشن آمد پر انہیں پرتپاک استقبال ملا۔ اس موقع پر انہیں اجرک اور سندھی ٹوپی بھی پیش کی گئی۔
وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا، جس سے یہ تاثر لیا جا رہا ہے کہ ٹوپی زبردستی اتاری گئی۔ ایسا نہیں ہے۔
ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کی اجازت سے ان کے سیکرٹری نے ٹوپی اتاری تھی، جسے سیاق و سباق سے ہٹ کر دکھایا گیا۔
واضح رہے کہ گورنر سندھ نہال ہاشمی نے گزشتہ روز سکھر میں شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سادہ سفر اختیار کیا ہے، نوجوانوں کو جدید تعلیم دینا حکومت کی ترجیح ہے۔














