جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری نے فرخ کھوکھر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جے یو آئی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے جے یو آئی رہنما فرخ کھوکھر کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ اپنی ناکامی چھپانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ فرخ کھوکھر پاکستان کے وفادار شہری ہیں اور ہمیشہ قومی سلامتی اور عوامی فلاح کے بارے میں سوچتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی کے پرچم اتارنے کے عمل اور تضحیک آمیز رویے کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعے کا نوٹس لے اور متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کرے۔














