پشاور ہائیکورٹ نے 5 اسٹار ہوٹل کی 30 کنال زمین منسوخی کالعدم قرار دے دی

پشاور ہائیکورٹ نے 5 اسٹار ہوٹل کی الاٹمنٹ منسوخی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پشاور ہائیکورٹ، 5 اسٹار ہوٹل کی الاٹمنٹ منسوخی کالعدم

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے پی ڈی اے کی جانب سے 5 اسٹار ہوٹل کی 30 کنال زمین کی الاٹمنٹ منسوخی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

حیات آباد میں ہوٹل کی الاٹمنٹ منسوخی کے خلاف درخواست پر جسٹس اعجاز انور اور جسٹس انعام اللہ خان نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل عمران سکندری نے کہا کہ ہوٹل کا گرے اسٹرکچر مکمل ہو چکا ہے اور یہ صوبے کا اہم ترین منصوبہ ہے۔

سرکاری وکیل نے دلائل دیے کہ وزیراعلیٰ کو پی ڈی اے کے چیئرمین کی حیثیت سے ایسے فیصلے کرنے کا اختیار ہے اور حکومت کا اقدام آئین کے مطابق ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پی ڈی اے اور حکومت نے تعمیرات کی مدت میں 31 دسمبر 2026 تک توسیع دینے پر اتفاق کیا تھا، جو کہ منسوخی کے برعکس ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈی اے نے 19 جون 2025 کو ہوٹل کی زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کی تھی، جو عدالت نے اب کالعدم قرار دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں