میانوالی میں سونے کے ذخائر کی چوری پر مباحثہ، نیازی کا تحقیقات کا مطالبہ۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر نور نیازی نے میانوالی میں سونے کے ذخائر کی چوری پر ایوان میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایکسیبیٹرز کے ذریعے سونا چوری ہوا اور آج تک ایک تولہ بھی واپس نہیں لایا گیا۔
نیازی نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے چوری کا نوٹس لیا اور ایکسیبیٹرز کو روک دیا۔ خیبرپختونخوا کے رحمان آباد میں 800 سے 900 ایکسیبیٹرز لگائے گئے۔ ہر ایکسیبیٹر سے تین تولے سونا چوری ہوتا ہے۔
مزید برآں، عیسی خیل میں گندم کی سمگلنگ بھی کی گئی۔ کرپٹ پولیس افسران کے بغیر سونا چوری ممکن نہیں۔ نیازی نے تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ چوری روکی جا سکے۔
اس معاملے کو ڈپٹی اسپیکر نے محکمہ معدنیات اور متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے چوری کے مقدمات کی تفصیلات ایوان میں پیش کیں۔
یاد رہے کہ سونے کی چوری کا معاملہ طویل عرصے سے زیر بحث ہے اور اس پر مختلف سطحوں پر تحقیقات جاری ہیں۔














