یو اے ای نے حکومتی نظام کو دو سال میں 50 فیصد مصنوعی ذہانت پر منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دو برسوں میں حکومت کے 50 فیصد شعبے مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کے نظام کے ذریعے چلائے جائیں گے۔
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے جمعرات کو ایک نئے حکومتی ماڈل کا اعلان کیا ہے جس میں مصنوعی ذہانت کا بڑے پیمانے پر استعمال ہوگا۔
حکام کے مطابق صدر کے احکامات کے تحت حکومت کے تقریباً 50 فیصد شعبے، خدمات اور آپریشنز جدید خودکار نظاموں کے ذریعے چلائے جائیں گے جو فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اعلان میں کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت اب معلومات کا تجزیہ کرے گی، فیصلے کرے گی، اور نظام کو بہتر بنائے گی۔ اس تبدیلی کا ٹائم فریم دو سال مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس منصوبے کی نگرانی شیخ منصور بن زید کریں گے جبکہ خصوصی ٹاسک فورس محمد القرقاوی کی سربراہی میں عملدرآمد یقینی بنائے گی۔











