برلن میں رضا شاہ پہلوی پر حملہ، سرخ رنگ پھینکنے والا شخص گرفتار

برلن میں رضا شاہ پہلوی پر سرخ رنگ پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برلن، رضا شاہ پہلوی پر حملہ سرخ رنگ سے متاثر

برلن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایران کے جلاوطن رہنما رضا شاہ پہلوی پر ایک شخص نے سرخ رنگ پھینک دیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

یہ واقعہ برلن میں ایک پریس کانفرنس کے بعد پیش آیا جہاں رضا پہلوی نے ایران پر حملوں کی حمایت کی تھی۔ انہوں نے موجودہ ایرانی حکومت کے خاتمے کے لیے ان حملوں کو ضروری قرار دیا۔

رضا پہلوی ان دنوں جرمنی کے دورے پر ہیں، جہاں وہ جرمن ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے عالمی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں رضا پہلوی کی گردن اور کندھے پر سرخ رنگ دیکھا جاسکتا ہے۔ واقعے کے بعد وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر موقع سے روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ رضا پہلوی نے ایران کی موجودہ قیادت کے ساتھ مذاکرات کو غلطی قرار دیتے ہوئے یورپ کو اہم موڑ قرار دیا تھا اور جمہوریت پسند ایرانی عوام کی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں