پنجاب کابینہ نے 144 سنگل کیبن گاڑیوں کی فیبریکیشن کے لیے 57.6 ملین روپے کی منظوری دی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کابینہ نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے لیے 144 سنگل کیبن گاڑیوں کی باڈی فیبریکیشن کی منظوری دے دی۔
پولیس گاڑیوں کی اپ گریڈیشن کے لیے 5 کروڑ 76 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ ہر گاڑی پر 4 لاکھ روپے خرچ ہوں گے، جس سے مجموعی لاگت 57.6 ملین روپے ہوگی۔
پولیس کے لیے نئی گاڑیاں پہلے ہی خریدی جا چکی ہیں، اور اب ان کی فیبریکیشن کے لیے مزید فنڈز سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے مالی سال 2025-26 میں جاری کیے جائیں گے۔
یہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اپریل 2025 میں جرائم کے خاتمے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ آئی جی پنجاب نے گاڑیوں کی فیبریکیشن کے فنڈز کی سمری خود بھجوائی تھی۔
واضح رہے کہ پولیس بجٹ کا حجم 200 ارب روپے سے زائد ہے، جبکہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے لیے 3 ارب 25 کروڑ روپے کا بجٹ مختص ہے۔














