معرکۂ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر ‘ہم ہیں بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ’ کا ٹیزر جاری، قوم اور افواج کے اتحاد کو خراج تحسین۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دفاع وطن کی تاریخ ساز کامیابی معرکۂ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر ‘ہم ہیں بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ’ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں افواج پاکستان اور قوم کے مثالی اتحاد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
معرکۂ حق ایک تاریخی موقع تھا جب پاکستانی عوام نے اپنی افواج کے ساتھ مل کر دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ اس موقع پر یہ بھی واضح کیا گیا کہ قوم نے دشمن کے جھوٹے پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دیا اور مستند قومی بیانیے پر اعتماد برقرار رکھا۔
کامیابی کے پہلے سالگرہ پر جاری ٹیزر میں زور دیا گیا ہے کہ جب قوم اور فوج ایک ساتھ ہوں تو کوئی طاقت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی۔ ایک سال قبل پاکستانی جوانوں نے جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی غرور کو خاک میں ملا دیا۔
آج بھی معرکۂ حق کی کامیابی اور دشمن کی شکست یادگار ہے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور قوم ہر مشکل وقت میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
یاد رہے کہ 22 اپریل سے 10 مئی 2025 کے دوران لڑی گئی جنگ میں پاکستانی افواج نے بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا اور تاریخی فتح حاصل کی۔














