گورنر کیلیفورنیا کا ایران جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ

گورنر گیون نیوسم نے ایران جنگ کو بے مقصد قرار دیتے ہوئے فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گورنر کیلیفورنیا، ایران جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران جنگ کو بے مقصد قرار دیتے ہوئے فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

گیون نیوسم نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ داری ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد ہوتی ہے، خاص طور پر گیس کی بڑھتی قیمتیں ٹرمپ کے اقدامات کا نتیجہ ہیں۔

امریکی سینیٹر ٹیمی بالڈون نے بھی جنگ کے اختیارات کم کرنے کی قرارداد پیش کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ جنگ سے مہنگائی اور جدائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔

دوسری جانب، امریکی حکام نے کہا ہے کہ ایران کی فوجی صلاحیتیں امریکی صدر اور وزیر دفاع کے بیانات کے برعکس برقرار ہیں۔

یاد رہے کہ ایران جنگ کو لے کر امریکی سیاست میں شدید اختلافات پیدا ہوچکے ہیں اور عوامی سطح پر ناراضگی بڑھ رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں