امریکا اور ایران کے مذاکرات میں تعطل کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، برینٹ خام تیل 103 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں تعطل کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑھوتری دیکھنے میں آئی ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 103 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی تقریباً 95 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
ادھر ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ نئی فوجی کشیدگی اور سفارتی کوششوں کی ناکامی کی وجہ سے سپلائی میں خلل کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 1 ہزار 907 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 69 ہزار 671 پوائنٹس پر آ گیا ہے۔
یاد رہے کہ ہانگ کانگ ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.9 فیصد، جاپان کی نکئی میں 0.7 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ جنوبی کوریا کاسپی میں 0.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔











