کرغزستان سے چین کے راستے پہلی تجارتی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

پاکستان علاقائی تجارت کے مرکز کے طور پر ابھرا، این ایل سی کی کامیاب حکمت عملی نے تجارتی روابط کو فروغ دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان علاقائی تجارت کے مرکز کے طور پر ابھرا، تجارتی روابط میں پیش رفت

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیشنل لاجیسٹک سیل (NLC) کی پارٹنر کمپنی کی پہلی تجارتی کھیپ کرغزستان سے چین کے راستے پاکستان پہنچ گئی ہے، جس سے علاقائی تجارتی روابط میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

این ایل سی کی مؤثر حکمت عملی کی بدولت خطے کے متعدد ممالک نے خنجراب پاس اور سوست پورٹ کو قابلِ اعتماد تجارتی راہداری کے طور پر اپنانا شروع کر دیا ہے۔

نئے روٹ کے تحت کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان، قازقستان اور ازبکستان کو کراچی بندرگاہ تک براہ راست رسائی فراہم کی گئی ہے، جس سے ان ممالک کے تجارتی امکانات بڑھ گئے ہیں۔

خشکی میں گھرے وسطی ایشیائی ممالک کے لیے پاکستان اب تیز، محفوظ اور قابلِ اعتماد تجارتی راستے کی حیثیت اختیار کر چکا ہے، جو ان کی معیشت میں استحکام کا سبب بنے گا۔

یاد رہے کہ این ایل سی 2024 سے کراچی سے کرغزستان کے مختلف شہروں تک جدید ٹی آئی آر (TIR) نظام کے تحت کامیاب ترسیل کر رہا ہے، جس سے افغانستان کی اہمیت کم ہوتی نظر آ رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں