پنجاب، ڈومیسائل فیس میں 175 فیصد اضافہ منظور

پنجاب حکومت نے ڈومیسائل فیس میں 175 فیصد اضافے کی منظوری دی، جس کے تحت فیس 200 روپے سے بڑھا کر 550 روپے ہوگئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب، ڈومیسائل فیس میں 175 فیصد اضافہ منظور

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے ڈومیسائل فیس میں 175 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈومیسائل کے اجراء کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنایا جائے گا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نئے نظام کے تحت ڈومیسائل فیس 200 روپے سے بڑھا کر 550 روپے کردی گئی ہے۔ اس میں 200 روپے بنیادی فیس، 300 روپے ای افیڈیویٹ، اور 50 روپے سروس چارج شامل ہیں۔ 500 روپے سرکاری خزانے میں جمع ہوں گے جبکہ 50 روپے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو ملیں گے۔

حکومت نے ڈومیسائل کے حصول کو مکمل ڈیجیٹل اور پیپرلیس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہری آن لائن درخواست دے سکیں گے، فیس e-Pay پنجاب کے ذریعے ادا کریں گے، اور ڈومیسائل کورئیر کے ذریعے وصول کریں گے۔

موبائل ایپ کے ذریعے ڈومیسائل اپلائی اور فیس ادائیگی ممکن ہوگی۔ نادرا طرز کا ڈیجیٹل ویریفکیشن سسٹم نافذ کیا جائے گا جس سے ڈومیسائل کے اجرا کا دورانیہ 2 سے 3 دن ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ محکمہ خزانہ نے اضافی فیس پر عوامی برداشت کے حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ آن لائن سہولت کے نام پر شہریوں پر مالی بوجھ ڈالا گیا ہے، جبکہ حکام کے مطابق یہ نظام شفافیت اور تیز رفتار سروس کو یقینی بنائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں