بولان یونیورسٹی کی لڑکی کی گرفتاری پر حکومت بلوچستان کا مؤقف سامنے آیا، دہشتگردوں کی معاونت کے شواہد ملے ہیں۔
کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز سے گرفتار ہونے والی لڑکی کے معاملے پر حکومت بلوچستان نے اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔
معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ زیرِ حراست لڑکی کے خلاف دہشتگردوں کی معاونت کے شواہد ملے ہیں، جس کے تحت قانونی کارروائی کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ لڑکی کو انٹرنمنٹ و ڈٹینشن سینٹر میں رکھا گیا ہے، اور اس کی حراست کے احکامات حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔
بابر یوسفزئی کے مطابق اہلِ خانہ کو قانونی تقاضوں کے تحت آگاہ کر دیا گیا ہے، اور کارروائی مکمل طور پر قانون کے مطابق کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت عوام سے اپیل کر رہی ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات کو پھیلانے سے گریز کریں۔















