چین میں جعلی فوڈ نیٹ ورک، ہزاروں وینڈرز بے نقاب

چین میں خراب کیک کی شکایت نے ہزاروں جعلی فوڈ نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ 67 ہزار سے زائد گھوسٹ وینڈرز کا انکشاف ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین میں جعلی فوڈ نیٹ ورک، ہزاروں وینڈرز بے نقاب

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین میں ایک صارف کی جانب سے سالگرہ پر خراب کیک کی شکایت نے ہزاروں جعلی فوڈ نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔ لیو نامی صارف نے آن لائن پلیٹ فارم سے کیک آرڈر کیا، مگر سجاوٹی پھول نہ کھانے کے قابل ہونے پر شکایت درج کرائی۔

تحقیقات سے پتہ چلا کہ 400 سے زائد برانچز کی دعویدار بیکری جعلی تھی اور یہ پورا نیٹ ورک جعلی فوڈ بزنس لائسنسز پر چل رہا تھا۔ یہ واقعہ ملک گیر سطح پر بڑی تحقیقات کا باعث بنا جس نے شیڈو فوڈ سپلائی چین کو بے نقاب کیا۔

ملک بھر میں 67 ہزار سے زائد گھوسٹ وینڈرز کا انکشاف ہوا جنہوں نے 36 لاکھ سے زائد کیک فروخت کیے تھے۔ چین کی مارکیٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے 7 بڑی ای کامرس کمپنیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے۔

یہ تحقیقات چین میں قیمتوں کی جنگ کے مسئلے کو بھی اجاگر کرتی ہیں جسے ‘نیجوآن’ کہا جاتا ہے۔ اس میں کمپنیاں قیمتیں کم کرنے کے لیے معیار پر سمجھوتہ کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ ریگولیٹرز نے پی ڈی ڈی ہولڈنگز پر سب سے زیادہ 1.5 ارب یوآن جرمانہ کیا۔ کمپنیوں نے جرمانے قبول کرتے ہوئے نظام کو بہتر بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں