امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع کا اعلان کیا اور ایران کے ساتھ مستقل معاہدے کی خواہش ظاہر کی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ایک مستقل معاہدہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے لبنان میں امن کے لئے مل کر کام کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر ایک مثبت قدم ہے۔ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور لبنانی صدر کی میزبانی کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ اسرائیل اور لبنان میں سیز فائر سب کے لئے فائدہ مند ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردی سے متاثر ہیں۔
صدر ٹرمپ نے ایران کو حزب اللہ کی مالی معاونت روکنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ لبنانی صدر نیتن یاہو سے 3 ہفتوں میں ملاقات کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ کی صورتحال پر جوا لگانا پسند نہیں۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ بہتر ڈیل کے لئے ایک اور موقع دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے باعث ایران کاروبار نہیں کر پا رہا۔













