وزیراعظم پاکستان کی ہانگ کانگ میں آگ سے متاثرہ افراد سے اظہار تعزیت

وزیراعظم شہباز شریف نے ہانگ کانگ میں آگ سے متاثرہ افراد سے تعزیت کا اظہار کیا اور چین کے ساتھ یکجہتی کا وعدہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہانگ کانگ کی عمارت میں لگنے والی آگ سے ہونے والے قیمتی جانی و مالی نقصان پر گہرا افسوس ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے صدر شی جن پھنگ اور چینی قوم خصوصاً ہانگ کانگ کے عوام سے تعزیت کی ہے۔

وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں چین کی حکومت اور عوام، خصوصاً ہانگ کانگ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا کی کہ اللہ انہیں صبر، ہمت اور شفا عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین ہمیشہ ایک ساتھ کھڑے رہیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں