بھارتی اپوزیشن لیڈر کا خارجہ پالیسی میں تبدیلی کا مطالبہ

بھارتی کانگریس کے جنرل سیکریٹری نے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی اپوزیشن لیڈر، خارجی پالیسی میں تبدیلی کا مطالبہ

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے بھارتی خارجہ پالیسی میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جے رام رمیش نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اپنی خارجہ پالیسی میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمتِ عملی ناکام ثابت ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو اپنی خارجہ پالیسی اور حکمتِ عملی مکمل طور پر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کی بین الاقوامی موقف مضبوط ہو سکے۔

جے رام رمیش نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی کی علاقائی حکمتِ عملی پاکستان کو تنہا کرنے میں ناکام رہی ہے، جس سے بھارت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی خارجہ پالیسی پر ماضی میں بھی مختلف سیاسی حلقے تنقید کرتے رہے ہیں، اور اس میں تبدیلیوں کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں