افغانستان شدید معاشی اور انتظامی بحران، قوام متحدہ کی نئی رپورٹ جاری

UNDP کی رپورٹ کے مطابق افغانستان شدید معاشی بحران کا شکار ہے اور طالبان حکومت داخلی مسائل حل کرنے میں ناکام ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کی تازہ رپورٹ کے مطابق افغانستان شدید معاشی اور انتظامی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں 23 لاکھ افغان شہریوں کی وطن واپسی نے معیشت پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غربت، بےروزگاری اور بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی نے حالات کو سنگین بنا دیا ہے جبکہ طالبان حکومت داخلی مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ خواتین کی محدود رسائی، پابندیاں اور سکیورٹی خطرات نے انہیں سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔

UNDP نے کہا ہے کہ معاشی بدحالی، غیر مستحکم حکمرانی اور داخلی بدانتظامی نے ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیل دیا ہے۔ بھارتی سرمایہ کاروں کو خصوصی رعایت دینے کے طالبان حکومت کے فیصلے نے افغانستان کی خودمختاری پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق داخلی بحران، کمزور ادارے اور بڑھتی غربت طالبان حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں جبکہ ملک اقتصادی اور سماجی زوال کی طرف بڑھ رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں